ایران کی پارلیمان کے سپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ’وعدہ خلافی‘ پر ’سزا‘ ملنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے سامنے پیش کی گئی تجویز کے حوالے سے ایران پہلے بھی کہہ چکا ہے اور اب دوبارہ کہتا ہے کہ امریکی صدر نے کچھ وعدے کیے تھے، لیکن اب ان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وعدہ توڑ دیا ہے۔
قالیباف کے بقول، امریکہ کو سزا ملنی چاہیے، اسے اپنا رویہ بدلنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے ایرانی عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔
انھوں نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ اس طرح ایران پائیدار دفاعی بازدارندگی حاصل کر سکے گا۔ ان کے مطابق ایران کو اپنی طاقت خطے اور دنیا کے تمام فریقوں کے سامنے ثابت کرنا ہوگی تاکہ کوئی بھی اس پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے محمد باقر قالیباف کے ان بیانات کو ’عوام کے ساتھ دوسرا ویڈیو انٹرویو‘ قرار دیتے ہوئے شائع کیا۔
قالیباف نے کہا کہ ایران کا مقصد اپنی طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے بازدارندگی پیدا کرنا ہے۔
ایران کی پارلیمان کے سپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ’وعدہ خلافی‘ پر ’سزا‘ ملنی چاہیے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments