Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، روسی میڈیا

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE NE PARK STREETSE HATAYI GAYI AURAT AUR USKE BACHCHE KI ZIMMEDARI LI

امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، روسی میڈیا
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، روسی میڈیا — August 26, 2026
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ نیوی گیشن بھی شامل ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سرکاری طور پر جنگ بندی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، مذاکرات اور تکینکی میٹنگز اس کے بعد ہوں گی۔

جون کے وسط میں دونوں فریقوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کی بنیاد پر امن معاہدہ طے پایا جانا تھا مگر ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوبارہ کشیدگی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

پچھلے چند ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی کے لیے ثالثوں کے ذریعے کسی ڈیل پر پہنچنےکی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

اسی دوران امریکا کے صدر نے ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کیا تھا اور دنیا کو خبردار کیا تھا کہ ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں امریکا کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو ایران نے جنگ میں اعتراف شکست تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا اب جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ داخلی بحران سے بچ سکے تاہم اس اقدام سے امریکا کو پہلے سے بھی بڑی شکست ہوگی۔

امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ نیوی گیشن بھی شامل ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn