International

اماراتی حکومت نے خوراک کی فراہمی کیلئے متبادل سپلائی چین فعال کردی

اماراتی حکومت نے خوراک کی فراہمی کیلئے متبادل سپلائی چین فعال کردی

اماراتی حکومت نے خوراک کی فراہمی کے لیے متبادل سپلائی چین فعال کر دی۔ حکام کے مطابق شارجہ کے خورفکان اور فجیرہ پورٹس سے غذائی اشیاء کی درآمد بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فجیرہ پورٹ بھی آبنائے ہرمز کے دباؤ سے نسبتاً محفوظ راستہ فراہم کرتی ہے، آبنائے ہرمز کی صورتِ حال کے پیش نظر متبادل سمندری راستے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خورفکان پورٹ سے خوراک اور تجارتی سامان کی ترسیل میں اضافہ متوقع ہے، فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے ملک بھر کو غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اماراتی ایئر کارگو کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی فضائی ترسیل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ہائپر مارکیٹس نے خوراک کی فراہمی کے لیے کارگو طیارے کرائے پر لے لیے ہیں۔ حکام نے کہا کہ ابوظبی کے پاس ایئر کارگو کا عالمی فضائی مال بردار نیٹ ورک موجود ہے، بحران کے دوران کارگو پروازوں سے ضروری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments