International

اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لہریں گھروں اور ریسٹورنٹ میں داخل

اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لہریں گھروں اور ریسٹورنٹ میں داخل

اٹلی کے سیاحتی جزیروں لیپاری اور سسلی میں سمندری طوفان ’ہیری‘ نے تباہی مچادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اٹلی میں سمندری طوفان سے اٹھنے والی لہریں حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ریسٹورنٹ، گھروں میں داخل ہوگئیں اور قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا۔ ویڈیو میں لہروں کو ساحل کے قریب موجود ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔ ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments