International

اٹلی کی غزہ میں پولیس فورس کو تربیت دینے کی پیشکش

اٹلی کی غزہ میں پولیس فورس کو تربیت دینے کی پیشکش

اطالوی وزیر خارجہ انطونیو تاجانی نے پیر کے روز مشرق وسطیٰ کے استحکام میں روم کے تعاون کے فریم ورک کے تحت غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں پولیس فورس کی تربیت میں مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انطونیو تاجانی نے روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم غزہ میں ایک نئی پولیس فورس کی تربیت کے لیے تیار ہیں اور اسی طرح ہم فلسطینی پولیس فورس کو تربیت دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کیے گئے امن کونسل کے اقدام میں روم کی بطور مبصر شرکت کی آمادگی کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید اشارہ دیا کہ اٹلی کو اس ہفتے واشنگٹن میں کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبے کے تحت اس کونسل کے قیام کی منظوری دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments