سری نگر، 24 اپریل: پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری طلبا اور تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم مصیبت کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موصوف لیڈر، جو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی ہیں، نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'میں ملک کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جموں وکشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں، ہم پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'ہمارے سماج، جموں وکشمیر، ہمارے ملک میں تشدد کو کوئی جگہ نہیں ہے،یہ گاندھی جی کا انڈیا ہے، میں ملک کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ہم سوگوار کنبوں کے اس غم میں برابر شریک ہیں'۔ التجا نے کہا: 'میں یہاں جی ایم سی میں زیر علاج زخمیوں سے ملی جن کی حالت بہتر ہو رہی ہے جس کے لئے میں ہسپتال انتظامیہ کو شکریہ ادا کرتی ہوں'۔انہوں نے کہا: 'میں ملک کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا، جو وہاں اچھی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کا خیال رکھیں بلکہ ان تاجروں کا بھی خیال رکھیں جو مختلف حصوں میں تجارت کر رہے ہیں'۔ان کا کہنا تھا: 'میری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بھی اپیل ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیریوں چاہئے وہ تاجر ہیں یا طلبا ہیں ، کا خیال رکھیں، ہم مصیبت کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں'۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'مجھے ملک کی قیادت پر پورا یقین ہے اور مجھے وزیر اعظم پر یقین ہے وہ اس بحران کو بخوبی قابو کریں گے'۔
Source: uni urdu news service
آئین ہی سپریم ہے ؛ عدالتی نظرثانی آئینی کام: سپریم کورٹ نے پارلیمانی بالادستی کا دعویٰ مسترد کر دیا
ماؤنواز پارٹی نے چھ ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا
باز نہيں آیا پاکستان، ہندستان کے خلاف حملوں میں ترکی کے ڈرونز استعمال کرنے کی کوشش
سونے کی فی گرام قیمت میں نمایاں کمی، عالمی منڈی میں تیزی برقرار
کرناٹک میں جناردن ریڈی کرناٹک اسمبلی سے نااہل
سارن : بہونے ساس کو جلاکر مار ڈالا
پاکستان کے تین فائٹر جیٹ کو ہندستان نے مار گرایا،ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا،پاکستان کے تمام حملے ناکام
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''
جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا یھا حصہ؟
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
بھارتی بحریہ کا بحیرہ عرب سے بڑا آپریشن شروع، پاکستان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ججوں کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں کو جلد منظور کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ
اسلام آباد،مظفرآباد، بہاولپور،کوئٹہ اور سیالکوٹ سمیت درجن بھر پاکستانی شہروں پر ہندستان نے کیا حملہ