ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی اس کرنسی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روس کو اس سے علیحدہ کر دیا تو اس وقت روس کو ادائیگیوں کے متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش کرنا پڑی۔ رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کی دوسری مدت کے دوران اپنے سرکاری بیانات میں بنیادی طور پر ڈالر کے تسلط کو چیلنج کرنے پر برکس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ان کی تنقید کے جواب میں واضح کیا کہ ہم نے ڈالر کو مسترد نہیں کیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی ریزرو کرنسی کے طور پر ڈالر کی حیثیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے صرف روس کو ڈالر سے کاٹ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ اسی لیے ہمیں ادائیگی کے متبادل پلیٹ فارم تلاش کرنا ہوں گے اور ہم یہ کام جاری رکھیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ