Sports

الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین

الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس کی جانب سے 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پیرس اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے دریائے سین میں پھول پھینکے۔ واضح رہے کہ 17 اکتوبر 1961 کو فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائی تھیں۔ الجزائر کے ایتھلیٹس نے عین اس مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجرین مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments