Sports

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی

دمبولا، 15 اکتوبر : پاتھم نسانکا (54) کی شاندار بلے بازی کے بعد سری لنکا نے منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی-20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو صرف 89 رنز پر ڈھیر کر کے شاندار کارکردگی کی بدولت 73 رنز سے جیت حاصل کی۔ پتھم نسانکا کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 163 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اترنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور 12 رنز کے اسکور پر ویلاج نے اوپنر برینڈن کنگ کو مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دیا۔ برینڈن نے پانچ رنز بنائے۔ ٹیم کے اسکور میں مزید دو اضافے کے ساتھ ٹکشنا نے ایل بی ونگ لیوس (سات) کے ذریعے ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بلے باز سری لنکن باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 16.1 اوورز میں صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ صرف شرفن ردرفورڈ (14)، روومین پاول (20)، الزاری جوزف (16) اور شمر جوزف پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دونیت ویلاج نے تین، مہیش ٹکشینا، چارتھ اسالنکا، وینندو ہاسرنگا نے دو دو اور ماتیشا پاتھیرانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکا نے پاتھم نسانکا (54)، کوسل مینڈس (26) اور کوسل پریرا (24) کی اننگز کی مدد سے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس کی اوپننگ جوڑی نے سری لنکا کی جانب سے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 77 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں شمر اسپرنگر نے کوسل مینڈس کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ کوسل مینڈس نے 25 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (26) رنز بنائے۔ 14ویں اوور میں شمر جوزف نے کوسل پریرا کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ پریرا نے 16 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر (24) رنز بنائے۔ پتھم نسانکا نے 49 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کامندو مینڈس (19) اور کپتان چارت اسالنکا (9) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پاکسے اور وینندو ہسرنگا پانچ پانچ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف، شمارا جوزف اور شمر اسپرنگر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آج کا میچ جیت کر سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments