Sports

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان

قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کا کل بنگلا دیش پہنچنے کا امکان ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وطن واپسی پر شکیب الحسن ڈائریکٹ ٹیم ہوٹل جائیں گے اور جمعے سے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ شکیب الحسن جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے، اگست میں طلباء تحریک کے دوران ان کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس دوران شکیب الحسن نے پاکستان اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کی تھی۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکیب الحسن کی شرکت مشکوک تھی تاہم انہوں نے بنگلا دیش میں طلباء تحریک کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر معافی مانگی تھی۔ شکیب الحسن کو حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکا میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments