Sports

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

دمبولا، 17 اکتوبر: کوسل مینڈس (ناٹ آؤٹ 68) اور کوسل پریرا (ناٹ آؤٹ 55) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے جمعرات کو تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ آج ویسٹ انڈیز کے 162 رنز کے جواب میں سری لنکا نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ پر 60 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں گڈاکیش موتی نے پاتھم نسانکا کو بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ نسانکا نے 22 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 39 رنز بنائے۔ کوسل مینڈس نے 50 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے کے ساتھ (ناٹ آؤٹ 68) رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کوسل پریرا نے 36 گیندوں میں سات چوکے لگا کر رن (ناٹ آؤٹ 55) بنائے۔ سری لنکا نے 18 اوورز میں ایک وکٹ پر 166 رنز بنانے کے بعد میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ اس سے قبل کپتان روومین پاول (37)، گڈاکیش موتی (32) اور برینڈن کنگ (23) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی رہی اور پہلے ہی اوور میں مہیش ٹیکشنا نے ایون لوئس (0) کو بولڈ کرکے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد شی ہوپ اور برینڈن کنگ نے اننگز کو سنبھالا۔ وینندو ہسرنگا نے چھٹے اوور میں برینڈن کنگ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ کنگ نے 19 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر (23) رنز بنائے۔ روسٹن چیس (آٹھ) اور شرفن ردرفورڈ (چھ) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان روومین پاول نے 27 گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر 37 رنز بنائے۔ گڈاکیش موتی نے 15 گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر (32) رنز بنائے۔ روماریو شیفرڈ نے 13 گیندوں میں (18) رنز بنائے۔ فیبین ایلن چار اور الزاری جوزف دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹیکشنا اور وینندو ہسرنگا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامندو مینڈس، نووان تھشارا، چارتھ اسالنکا اور متیشا پاتھیرانا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments