Sports

ایمباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

ایمباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کے خلاف سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے خاتون سے سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی۔ کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کے لیے اسپتال پہنچی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم رئیل میڈریڈ اسٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔ امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments