انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام کے لیے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔ پاکستانی بیٹر کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔ کامران غلام 118 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔ بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی بابر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جب کہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ بابر نے کامران کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ 'کامران، آپ بہت اچھا کھیلے'۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنا ئے۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔
Source: Social Media
انگلینڈکیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
ایمباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام
ناصر حسین کی بابراعظم کو سیریز کے درمیان آرام دینے پر تنقید
دوسرا ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ 127 رنز خسارے میں، پاکستان کی گرفت مضبوط
انگلینڈکیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز سے شکست دے دی