Sports

انگلینڈکیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے

انگلینڈکیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments