Activities

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر پروگرام کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر پروگرام کا انعقاد

نٹ سمیت دیگر پسماندہ برادریوں کی تعلیم کیلئے کوشاں الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گزشتہ شب آعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور مسجد میں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں بطورِ مہمان خصوصی سمیر شیخ اور اعصام خان شامل ہوئے۔پروگرام کی صدارت کے فرائض حافظ شہباز نے انجام دئیے۔منعقدہ پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن بانی بطور مہمان شریک ہوئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں نٹ بستی میں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء سے تعلیم پر توجہ دینے اور خون عطیہ کرنے کی اپیل دہرائ۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد سلیم،محمد نسیم اور محمد ابوالیث کو نٹ بچوں کی تعلیم پر محنت کرنے کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔منعقدہ پروگرام میں انعام خان،محمد زکی انصاری،حفظ الرحمٰن،محمد ذیشان،عنبر،سکندر،محمد وسیم،محمد سلمان،محمد جیش،ارحم،فہیم سمیت ایک بڑی تعداد میں الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان موجود رہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments