Activities

آرادھیا پرکاشن کی جانب سے شعبہ اردو میں بہترین استاد ایوارڈ 2024ءمنعقد

آرادھیا پرکاشن کی جانب سے شعبہ اردو میں بہترین استاد ایوارڈ 2024ءمنعقد

یقینا ایک اچھا استاد ہی بہتر معاشرے کی تشکیل کرسکتاہے۔کیونکہ یہ اساتذہ ہی ہوتے ہےںجو ہروقت طلبا کے مستقبل کے تعلق سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں بھی رہتے ہیں۔لیکن آج بہت کچھ بدل گیا ہے اور سماج میں اچھے اساتذہ کی کمی ہوتی جارہی ہے اوربیشتر اساتذہ تو کلاس روم تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ ایک اچھے استاد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں پھیل رہی برائیوں پر بھی نظر رکھے۔یہ الفاظ تھے معروف فکشن نگار اور منفرد ناقد پروفےسر اسلم جمشےد پوری کے جو ہندی کے معروف شاعر سدیش دیویا کی یوم پیدائش کے موقع پر آرادھیا پرکاشن کی جانب سے شعبہ اردو میں منعقد بہترین استاد ایوارڈ 2024ءکے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ادا کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات اساتذہ کے اندر ایک نےا عزم پےدا کرتی ہیں۔ وقتا فوقتاً اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا ضرور ی ہو تا ہے ۔ اس سے ان کے اندر خود اعتمادی اور نےا جوش و ولولہ پیدا ہوتاہے۔اس سے قبل پرو گرام کا آغاز سدیش دیویا نے سرسوتی وندنا سے کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments