International

البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

البانیا میں حکومت کے خلاف کرپشن الزامات پر متعدد مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پیٹرول بم پھینکے اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کا آغاز نائب وزیراعظم بیلندا بلوکو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کرنے پر ہوا۔ نائب وزیراعظم سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments