International

اقوام متحدہ کی نمائندہ پر یورپی ملکوں کی تنقید پر ادارے کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کی نمائندہ پر یورپی ملکوں کی تنقید پر ادارے کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اور ماہر فرانسسکا البانیز پر بعض ملکوں کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر تشویش ہے۔ یہ تنقید اسی ہفتے کے دوران بعض یورپی ممالک کی طرف سے کی گئی ہے۔ جس میں فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ فرانسسکا البانیز اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ ترجمان انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ نمائندوں پر حملے کیے جا رہے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ساری مہم انسانی حقوق ایسے حساس موضوع سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔ ترجمان نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ تنقید جرمنی و بعض یورپی ملکوں کی طرف سے فرانسسکا البانیز پر ہوئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments