ایرانی وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی ایک قرارداد کو "ایران مخالف" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور غیر متعین انتقامی کارروائیوں کی دھمکی دی ہے، سرکاری میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے جمعرات کے روز مطالبہ کیا کہ ایران ایجنسی سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ہتھیاروں کے قریبی درجے کے یورینیم ذخائر سے متعلق "صحیح معلومات" فراہم کرے اور ساتھ ہی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری مقامات تک رسائی دی جائے۔ سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کی ایک رپورٹ میں ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران نے ویانا میں قائم آئی اے ای اےکو ایک خط میں مطلع کیا ہے کہ جمعرات کی قرارداد کے جواب میں ایرانی حکومت قاہرہ میں موسم گرما میں طے کردہ ایک معاہدہ ختم کرنے کے علاوہ "دوسرے اقدامات" کر سکتی ہے۔ ایران نے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایجنسی سے تمام تعاون معطل کر دیا تھا۔ تاہم پھر ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے معائنے دوبارہ شروع کرنے کے لیے ستمبر کے اوائل میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے قاہرہ میں ایک معاہدہ کیا۔ بقائی نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ ایران مزید کیا اقدامات کرے گا لیکن ملک کے یورینیم کی مزید افزودگی کا امکان ہے۔ انہوں نے آئی اے ای اے پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف "رنجشوں" کو ہوا دے رہی ہے۔ وزیر نے شکایت کی کہ قرارداد میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ ایران کی طرف سے معائنہ روکنے کی وجہ جون میں اس کی جوہری تنصیبات کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے حملے تھے۔ یاد رہے کہ ان حملوں میں ایران میں تقریباً 1,100 افراد ہلاک ہوئے جن میں فوجی کمانڈر اور جوہری سائنسدان بھی شامل تھے۔ آئی اے ای اے کی قرارداد سے اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ایران نے ماضی میں نگراں ادارے کے ایسے ہی اقدامات پر سخت ردِ عمل دیا ہے۔ ستمبر میں قاہرہ معاہدے کے بعد اقوامِ متحدہ نے اسی مہینے کے آخر میں ایران پر دوبارہ نہایت شدید پابندیاں عائد کر دی تھیں جس پر تہران نے معاہدے پر عمل درآمد روک دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی