International

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے 164 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 8 ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے، آئندہ مرحلے میں دنیا حماس کا مضبوط انتظامی ڈھانچہ دیکھے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت تمام فلسطینیوں کی دشمن ہے، غزہ جنگ بندی سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments