International

اقوامِ متحدہ کا امریکہ کی وینیزویلا میں کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کا امریکہ کی وینیزویلا میں کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے وینیزویلا میں امریکا کی وینیزویلا پر کی جانے والی فوجی کارروائی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عمل کے ’خطے پر تشویشناک اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ’وینیزویلا کی صورتحال سے قطع نظر یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے۔‘ بیان کے مطابق ’سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مسلسل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام تمام ممالک کی جانب سے ہونا چاہیے۔ انھیں گہری تشویش ہے کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام نہیں کیا گیا۔‘ انتونیو گوتریس کے ترجمان نے بیان میں وینیزویلا پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے ساتھ ’جامع مکالمے‘ میں شامل ہو۔ یاد رہے کہ کولمبیا نے روس اور چین کی حمایت کے ساتھ پیر کے روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments