سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک کو خط لکھ کر آنے والے مالیاتی بحران سے آگاہ کرتے ہوئے انتونیوگوتریس نے واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگیوں کا سامنا ہے جس کے باعث یو این پروگرامز جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم ادائیگیوں کی صورت میں اقوام متحدہ کے پاس جولائی تک فنڈز ختم ہو جائیں گے اقوام متحدہ کے مالیاتی قوانین کو مکمل طور پر نئے سرے سے ترتیب دینا ہو گا۔ امریکا نے حال ہی میں اقوام متحدہ کو ادائیگیوں سے انکار کیا تھا کیونکہ امریکا اقوام متحدہ کی 31 ایجنسیوں سے دستبرداری اختیار کر چکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ