International

اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،  وزیر خارجہ عباس عراقچی

اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، حالیہ مظاہرے ابتدا میں پُرامن تھے مگر بعد میں انہیں غیر ملکی عناصر نے ہائی جیک کیا۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے تشدد کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام عارضی طور پر بند کیا، جو اب بتدریج بحال ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیشتر ہلاکتیں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہوئیں، جنہیں سرکاری طور پر شہداء کا درجہ دیا گیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو وہ جون 2025 جیسی ضبط نہیں دکھائے گا بلکہ پوری طاقت سے جواب دے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments