International

اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ایجنڈے میں شامل ہیں، پاسداران انقلاب

اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ایجنڈے میں شامل ہیں، پاسداران انقلاب

تہران (8 مارچ ): امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے والی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑنے والی پاسداران انقلاب نے حریف ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ہمارے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اب تک استعمال میزائل بنیادی طور پر پہلی اور دوسری جنریشن کے ہیں۔ اگلے مراحل میں زیادہ جدید اور کم استعمال شدہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کریں گے۔ ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق منصوبہ ساز تین غلط اندازوں کے ساتھ میدان جنگ میں اترے۔ پہلا اندازہ تھا کہ رہبر انقلاب کے قتل سے ایران 48 گھنٹے میں ٹوٹ جائے گا۔ دوسرا اندازہ تھا کہ یہ جنگ تین دن چلے گی اور تیسرا اندازہ یہ تھا کہ انہیں ایک علاقائی اتحاد کی مدد ملے گی اور یہ تینوں اندازے غلط ثابت ہوئے۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کے 200 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تقریباً 60 فیصد فائر پاور خطے میں امریکی اڈوں کے خلاف اور 40 فیصد فائر پاور صیہونی اہداف کے خلاف استعمال کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments