International

آج وینزویلا ہے کل کوئی اور ملک ہو سکتا ہے، صدر چلی

آج وینزویلا ہے کل کوئی اور ملک ہو سکتا ہے، صدر چلی

سانتیاگو : جنوبی امریکی ملک چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی پر رد عمل میں کہا ہے کہ آج وینزویلا ہے کل کوئی اور ملک ہو سکتا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں چلی کے صدر گیبریل بورک فونٹ نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائیوں پر اپنی حکومت کی ’’تشویش اور مذمت‘‘ کا اظہار کیا۔ انھوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ونیزویلا میں یہ ہو سکتا ہے تو وہ مستقبل میں کہیں اور بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا اس طرح سے قدرتی وسائل پر کنٹرول کا خطرہ علاقائی سالمیت کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے اور خطے کی تمام ریاستوں کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ اس لیے چلی اقوام متحدہ سے فوری طور پر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ ہم ملک کو متاثر کرنے والے سنگین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وینزویلا کے بحران کو بات چیت اور کثیرالجہتی کی حمایت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، نہ کہ تشدد یا غیر ملکی مداخلت کے ذریعے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments