تہران (22 جنوری 2026): چیف کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔ چیف کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل محمد پاکپور نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے حکم کا انتظار اور فوری عمل کرنے کیلیے تیار ہیں۔ جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل پر واضح کیا کہ دشمنوں کو گزشتہ 12 روزہ جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے، سبق سیکھیں تاکہ مستقبل میں زیادہ دردناک انجام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی نظام اور قومی سلامتی کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا لیا ہے، حملے کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ 19 جنوری 2026 کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ ایرانی قوم کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔ مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دشمن کو خبردار کیا تھا کہ ہمارے ملک کے عظیم رہنما پر حملہ ایرانی قوم کے ساتھ کھلی جنگ کے برابر ہوگا۔ ایرانی صدر نے کہا تھا کہ اگر ایرانی عوام کو زندگیوں میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی غیر انسانی پابندیاں ہیں۔ واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کا مذکورہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جو انہوں نے جریدے پولیٹیکو کو دیا۔ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رہنے کیلیے دنیا میں بدترین جگہ ہے اور اب ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ