International

افغانستان سے کیے گئے ڈرون حملے میں چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک: تاجکستان کا دعویٰ

افغانستان سے کیے گئے ڈرون حملے میں چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک: تاجکستان کا دعویٰ

تاجکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سرحدی علاقے میں افغانستان کی سرزمین سے کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک بیان میں تاجکستان کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملہ اس کے صوبے ختلان کے سرحدی علاقے میں ہوا ہے۔ تاجکستان کے دعوے پر افغانستان کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں سامنے آیا ہے۔ تاہم تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ ایک ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں گرینیڈز اور اسلحہ نصب تھا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ’افغانستان کی سرزمین پر موجود جرائم پیشہ گروہوں کی تباہ کُن کارروائیاں جاری ہیں۔‘ تاجکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں، افغان طالبان رجیم سے دہشتگردوں کیخلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان سرحدی تحفظ یقینی بنائیں، دہشت گرد گروہوں کو روکا جائے، افغانستان سے حملہ خطے میں امن بگاڑنے کی کوششیں ہیں، شدید مذمت کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments