International

افغانستان کو مغربی قوانین کی ضرورت نہیں : طالبان امیر

افغانستان کو مغربی قوانین کی ضرورت نہیں : طالبان امیر

طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ہمیں مغربی دنیا کے بنائے ہوئے قوانین کی ضرورت ہے نہ مغربی جمہوریت کی ۔ مغربی جمہوریت کا انجام ہو چکا ہے مگر شریعت کے قوانین آج بھی زندہ و جاوید ہیں ۔ امیر طالبان ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ان خیالات کا اظہار عید الفطر کے موقع پر اپنے خطبہ عید میں کیا ہے۔ وہ جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کی عید گاہ میں نماز عید پڑھا رہے تھے۔ ان کے خطبے کی پشتو زبان میں پچاس منٹ پر محیط آڈیو کے حوالے سے ان کا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کے ذریعے حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کیا ہے۔ امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہا ' ہمیں مغرب کے بنائے ہوئے قوانین کی ضرورت نہیں۔ ہم اپنے لیے قانون سازی خود کریں گے۔ ' انہوں نے اس موقع پر شرعی قوانین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے مغربی دنیا اسلامی قوانین کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے جبکہ طالبان خواتین کی تعلیم اور بود و باش کے مغربی تصورات کو قبول نہیں کرتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments