میانمار میں ایک صدی میں آنے والے سب سے طاقتور زلزلے سے ہونے والے نقصان کی حد روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے جھٹکے پڑوسی ممالک تک محسوس کیے گئے۔ چین کے صوبہ یونان کے ایک ہسپتال میں ’سی سی ٹی وی‘ فوٹیج میں زچگی وارڈ میں دو نرسوں کو دکھایا گیا ہے کہ وہ نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ وہ بچوں کو اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں اور ان کے سروں پر عمارت لرز رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک وارڈ بستروں سے بھرا ہوا ہے جس میں شیر خوار بچے رکھے ہوئے ہیں جب زلزلے کے جھٹکے شروع ہوئے۔ پرتشدد جھٹکوں کی وجہ سے پہیوں والا بستر بے قابو ہو کر پورے کمرے میں لڑھک گیا۔ ایک نرس فرش پر بیٹھی ایک بچے کو اٹھائے ہوئے ہے۔ دوسری نرس جو قریب ہی کھڑی تھی تیزی سے دوسرے بستروں پر چلی گئی وہ بھی جھٹکے سے ہل رہے تھے۔ زلزلے کی شدت کے ساتھ پانی کا فلٹر زور سے ہلا اور پانی زمین پر گرنے لگا۔ دونوں نرسوں نے بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گیلے فرش پر اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی۔ تھرتھراہٹ کی طاقت نے پہلی نرس کو زبردستی بچے کی طرف کھینچا۔اسے مضبوطی سے پکڑ لیا، اپنے دوسرے بازو کا استعمال کرتے ہوئے دونوں بستروں کو ایک دوسرے سے ٹکرانے سے روک دیا۔ میانمار کی فوجی حکومت نے پیر کو کہا کہ میانمار میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہو گئی ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ 100 سالو میں میانمار میں آنے والے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک ہے۔ حکومتی ترجمان میجر جنرل زاؤ من تون نے سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کو بتایا کہ مزید 3,400 افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 300 سے زیادہ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو دوپہر کے وقت ملک میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ زلزلہ جس کا مرکز منڈالے کے قریب تھا سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔شہر کے ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ میانمار مسلم اسپرنگ ریوولوشن نیٹ ورک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تون کی نے پیر کے روز کہا کہ جمعہ کی نماز کے دوران زلزلہ آیا جس سے مساجد کے منہدم ہونے سے 700 نمازی جاں بحق ہوئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا مساجد کے متاثرین کو سرکاری زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد میں شامل کیا گیا تھا، جو کہ اب 2000 سے زائد ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے سے تقریباً 60 مساجد کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوئیں۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ زلزلے کے دوران کئی مساجد منہدم ہوتی ہیں اور لوگ وہاں سے بھاگ رہے ہیں۔
Source: social media
ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی
مقبوضہ مغربی کنارے کو چھوڑ کر ہم کہیں نہیں جائیں گے: انتہا پسند اسرائیلی وزیر
یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری
فوربز کی 2025 کے لیے امیر ترین افراد کی فہرست جاری
امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی
ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی صدر ٹرمپ کیخلاف میراتھون تقریر 18 گھنٹوں سے جاری