International

افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی کان پر خونی تنازعہ، 6 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی کان پر خونی تنازعہ، 6 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبہ تخار میں سونے کی کان پر ہونے والا تنازعہ خونی شکل اختیار کرگیا، 6 افراد لڑائی میں اپنی جان سے گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان میڈیا نے بتایا کہ سونے کی کان پر خونی تنازعہ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ اس لڑائی میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے، طالبان رجیم سے منسلک افراد اور وہاں موجود لوگوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ضلع چاہ آب میں رہائشیوں اورطالبان رجیم سے منسلک کان کن کمپنی کےکارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، مقامی افراد نے کان کن کمپنی پر پانی کے ذرائع تباہ کرنے اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments