ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپ اور ان کے مغربی اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک کے کسی جہاز کو دیکھا گیا تو اسے لازماً نشانہ بنایا جائے گا۔ ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا:ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں، اس صورت حال میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اقدامات ضروری ہیں۔ یہ اقدامات نافذ ہو چکے ہیں اور ہم اپنے مخالف ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک بند رہنی چاہیے۔ اسی دوران سرکاری میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے خلیج کے شمالی حصے میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے اور جہاز میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایک امریکی آبدوز نے سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی جہاز (فرگیٹ) پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو کر ایک "سنگین جرم" کیا ہے اور خبردار کیا تھا کہ واشنگٹن کو اس غیر معمولی حملے پر شدید پچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:امریکا نے ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور سمندر میں ایک سنگین جرم کیا ہے۔ فرگیٹ میں تقریباً 130 ملاح سوار تھے،جن کو بین الاقوامی پانیوں میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا:میری بات یاد رکھیں، امریکا کو اس اقدام پر شدید پچھتانا پڑے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ