میری ٹائم سکیورٹی ایجنسیوں اور ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں تین بحری جہاز نامعلوم میزائلز کی زد میں آ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بدھ کو ہونے والے ان حملوں میں سے ایک کے نتیجے میں ایک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث عملے کے بیشتر ارکان کو جہاز خالی کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے پرچم بردار بلک کیریئر ’مایوری ناری‘ کو عمان کے شمال میں تقریباً 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ بعدازاں برطانیہ کی یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یوکے ایم ٹی او) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس واقعے سے ماحول کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ضروری عملہ اب بھی جہاز پر موجود ہے۔ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر جہاز اور ایک بڑا کیریئر نامعلوم میزائلز کی زد میں آئے تھے، جس کی تصدیق یوکے ایم ٹی او نے کی۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمد و رفت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ یہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کا اہم راستہ ہے، جہاں سے گزرنے والی ٹریفک میں 28 فروری کو ایران سے متعلق تنازع شروع ہونے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ تازہ واقعات کے بعد اس تنازع کے آغاز سے اب تک نشانہ بننے والے جہازوں کی تعداد کم از کم 14 تک پہنچ گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ