International

آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا

آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا

ایران کے پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا۔ میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایرانی کشتیوں نے عمان کے شمال میں امریکی پرچم والے جہاز تک رسائی کی اور اسے رکنے کا کہا، لیکن جہاز نے رکے بغیر سفر جاری رکھا۔ میری ٹائم ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم والا جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں کی حدود میں داخل ہوا تھا، جو وارننگ ملنے کے بعد علاقے سے نکل گیا۔ امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے آبنائے ہرمز واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایرانی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روکا اور عملے کو ہراساں کیا۔ ترجمان سینٹ کام کے مطابق پاسداران انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون امریکی پرچم والے جہاز تک پہنچے، جنہوں نے جہاز کو قبضے میں لینے کی دھمکی بھی دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments