International

آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے، یونانی مرکز جہاز رانی

آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے، یونانی مرکز جہاز رانی

یونانی مرکز جہازرانی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد عالمی جہاز رانی شدید افراتفری کا شکار ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ یورپ سے ایشیا آنے والے بحری تجارتی جہازوں کو نہر سوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہاز مالکان کی ایشیا آنے والے جہازوں کو بحیرہ روم میں ہی رک کر انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دمام پورٹ اتھارٹی کی بندرگاہ میں لنگر انداز تمام جہازوں کو باہر نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کتنے جہاز خلیج فارس کے اندر پھنس گئے ہیں یہ کل دوپہر تک واضح ہوگا۔ اس وقت خلیج فارس میں موجود اکثر جہازوں نے اپنی لوکیشن اور لائٹس بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیج فارس میں ایک وقت میں ڈیڑھ سو تک آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز ہوسکتے ہیں۔ خلیج فارس میں امریکا اور اسرائیل کے علاؤہ دنیا بھر کے ممالک کے جہاز آتے ہیں۔ خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے ۔بحیرہ روم اور خلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسامت کے لحاظ سے Handy size اور Panamax جہازوں کا ایک دن کا ڈیمرج بیس ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے ایل پی جی کا ریٹ 540 ڈالر سے بڑھ کر اتوار کو 7 سو سے 750 ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہخام تیل کی قیمت پر کتنا فرق پڑے گا اس کا دو سے چار دن بعد پتا چلے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments