Activities

ابنات فاﺅنڈیشن کی جانب سے ملک پیٹ میں جا ب ایکسپو کا کامیاب انعقاد

ابنات فاﺅنڈیشن کی جانب سے ملک پیٹ میں جا ب ایکسپو کا کامیاب انعقاد

ابنات فاﺅنڈیشن کی جانب سے چاندنی فنکشن ہال ملک پیٹ میں پہلے جاب ایکسپو کا کامیاب انعقادعمل میں لایاگیا۔ جس میں 32 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ۔ورک فرم ہوم کے خواہشمند افراد کیلئے بھی کمپنیز کی جانب سے جاب فراہم کیاگیا۔ کثیرتعداد میں طلبہ نے رجسٹریشن کرایا اور تقریباً نوجوانوں کوجاب لیٹر فراہم کیاگیا۔۔ سافٹ ویئر، مارکٹنگ،سیلز اور کئی بڑی کمپنیوں نے اس میں شرکت کی ۔اس موقع پرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس سید منہاج الدین (اکبرباغ )اور شیخ محی الدین ابرار(اعظم پورہ) نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے ابنات فاﺅنڈیشن کو اس کامیاب جاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ذمہ داروں سے خواہش کی کہ اس طرح کے مزید جاب ایکسپو کاانعقادعمل میں لایاجائے گا تاکہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ ابنات فاﺅنڈیشن کے عہدیداروں میرمجیب علی، میرمجاہد علی اور محمد شفیق طاہر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ابنات کے پہلے جاب ایکسپو میں کئی کمپنیز نے شرکت کی اور کثیرتعداد میں نوجوانوں کوجاب لیٹرس فراہم کیے گئے ۔ ابنات کی جانب سے مستقبل میں جاب فیئر ایکسپو کے ساتھ ساتھ والدین کی کونسلنگ، ٹیچرس کونسلنگ، اسٹوڈنٹس کونسلنگ او ر نوجوانوں کی کونسلنگ کے پروگرامس منعقد کیے جائیں گے۔ آج کے بگڑتے حالات میں نوجوانوں کوآج کونسلنگ کی سخت ضرورت ہے ۔ابنات کامقصد تعلیم،ایجوکیشن ، کونسلنگ اورصحت پرخاص توجہ دینا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں ۔ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی رہبری کیلئے ابنات فاﺅنڈیشن کی جانب سے ٹریننگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر روزگار کیلئے درکار صلاحیتوں اوردیگرمعلومات سے بھی نوجوانوں کوواقف کروایاگیا اور ان کی کونسلنگ کی گئی۔ جاب ایکسپو کے موقع پر طلبہ اور نوجوانوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments