International

عراق: کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا

عراق: کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے نوری المالکی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا

ایران کے قریب سمجھی جانے والی شیعہ جماعتوں پر مشتمل اور عراقی پارلیمنٹ کے سب سے بڑے بلاک "کوآرڈینیشن فریم ورک" نے نوری المالکی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔ اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ گہری اور طویل مشاورت کے بعد کوآرڈینیشن فریم ورک نے اکثریت کے ساتھ جناب نوری المالکی کو سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کے امیدوار کے طور پر وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی بنیاد ان کا سیاسی و انتظامی تجربہ اور ریاست کو چلانے میں ان کا کردار ہے۔ نوری المالکی اس سے قبل 2006 سے 2014 کے درمیان دو مدتوں کے لیے حکومت کے سربراہ رہ چکے ہیں، جس دوران عراق کی جدید تاریخ کے اہم واقعات پیش آئے۔ اسی دوران امریکی افواج کا انخلاء، فرقہ وارانہ خانہ جنگی اور ملک کے شمالی و مغربی حصوں کے وسیع علاقوں پر داعش کا قبضہ ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments