امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ نوری المالکی منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بےامنی میں ڈوب گیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا صفر امکان ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں شیعہ سیاسی اتحاد نے نوری المالکی کو گزشتہ ہفتے وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ نوری المالکی 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ المالکی کے دور میں عراق میں فرقہ وارانہ تشدد، سیاسی حریفوں سے کشیدگی اور امریکا سے تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ