پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی لاہور کے بعد میانوالی سے بھی مسترد ہونے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور سابق رکنِ پارلیمان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس حوالے سے تفصیلی فہرست تو جاری نہیں کی گئی ہے لیکن انفرادی طور پر ریٹرننگ افسران کی جانب سے مختلف حلقوں میں امیدوار کو آگاہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شائع کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے تقریباً 90 فیصد کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ اس دعوے کی حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ساؤتھ کے ریجنل صدر اور سابق رکنِ پارلیمان شاہد خٹک کے مطابق ان کے کاغذاتِ نامزدگی ان پر موجود مقدمات کے باعث مسترد کیے گئے ہیں اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ این اے 166 سے پی ٹی آئی کی امیدوار کنول شوذب کے مطابق ان کے کاغذاتِ نامزدگی اس لیے مسترد کیے گئے کیونکہ ان کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کو حراست میں لیا گیا اور حراساں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم کے رکن نعیم پنجوتھا کے مطابق ان کے کاغذاتِ نامزدگی پی پی 80، پی پی 71 اور این اے 82 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تاہم یہ مسترد کر دیے گئے۔ این اے 83 اسامہ میلہ کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا ہے ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور یاسمین راشد کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 23 سے مسترد کیے گئے جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’عوام سے کہتا ہوں ہم ڈرے نہیں ہیں آپ لوگوں نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے۔‘ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے متعدد ایسی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف حلقوں سے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد کروا دیے گئے ہیں جبکہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ان کے کاغذاتِ نامزدگی قومی اور صوبائی اسمبلی سے مسترد کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کی جانب سے جاری بیان میں کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے اس سلسلے کی مذمت کی گئی ہے اور الیکشن ٹریبیونلز میں اسے چیلنج کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
Source: Social Media
ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے ملے جلے پیغامات سے امریکی فوجیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ
ایران میں ’رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی؟‘: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پوری دنیا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر امریکہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: اسرائیلی مندوب
امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے تک ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں: چینی تجزیہ کار
اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر
غزہ سے داغا گیا میزائل روک لیا گیا: اسرائیلی فوج
روس نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیا
شام کے دارالحکومت دمشق میں چرچ پر خودکش بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
کانگریس سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ، امریکہ کی منقسم سیاست مزید تقسیم
ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 950 افراد ہلاک، تین ہزار 450 زخمی
جوابی کارروائی کا وقت اور دائرہ ہم طے کریں گے:ایران کا انتباہ
اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی مسجد اقصی پر چڑھائی، الاقصیٰ کے چار محافظین حراست میں لے لیے
دمشق میں گرجا گھر پر حملے میں داعش ملوث ہے : شام
کھیل ختم نہیں ہوا، امریکی بمباری سے افزودہ یورینیم محفوظ ہے: مشیر علی خامنہ ای