International

پاکستان:عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، انہیں کہیں اور منتقل نہیں کیا جارہا: جیل حکام

پاکستان:عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، انہیں کہیں اور منتقل نہیں کیا جارہا: جیل حکام

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں کیونکہ انہیں تین ہفتوں سے اپنے اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور کرپشن کے الزامات پر 14 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ یہ ان درجنوں مقدمات میں سے ایک ہے جنہیں عمران خان کہتے ہیں کہ فوج نے انہیں سیاست سے دور رکھنے کے لیے بنایا تاہم فوج ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان زلفی بخاری نے کہا کہ چار نومبر کے بعد سے کسی نے عمران خان کو نہیں دیکھا اور ملاقات نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ عمران خان کو سابق وزیرِاعظم ہونے کے باوجود ملاقات اور طبی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ان کی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں۔ ہم ان کی غیرقانونی تنہائی پر پریشان ہیں۔‘ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ان تک رسائی دی جائے۔ عمران خان کے اہلِ خانہ اور پارٹی کارکنان نے حالیہ دنوں میں راولپنڈی کی جیل کے باہر احتجاج کیا اور ملاقات کا مطالبہ کیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وہ جمعرات کو دوبارہ جیل جائیں گے تاکہ اپنا مطالبہ دہرائیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق عمران خان کو کم از کم ہفتے میں ایک بار ملاقات کی اجازت ہے تاہم حکام اس رسائی کو معطل کر سکتے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ کئی ہفتوں تک خان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ایک ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ ملاقات مزید مشکل ہو جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments