پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انھیں آج بھی ان کے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صحت مند ہیں، اب انھیں ذہنی تشدد کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جو غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ’ہم آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں، حکومت والے چوری شدہ مینڈیٹ والے بیٹھے ہیں، یہ آئین بھی توڑ رہے ہیں اور قانون بھی توڑ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج ہماری حکمت عملی تیار ہے، واپس نہیں جائیں گے، واٹر کینن کا استعمال ہوا تو گلیوں میں گھس جائیں گے۔‘ جب عمران خان کہتے ہیں کہ ذمہ دار عاصم منیر ہوں گے تو اس میں برا کیا ہے، وہی ملک کے اصل حکمران ہیں: علیمہ خان سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان یہ کہتے ہیں کہ انھیں یا بشریٰ بی بی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر عائد ہوگی تو اس میں برا کیا ہے، وہی اس ملک کے اصل حکمران ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمیں قانون کے مطابق عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دیں تو پھر یہاں احتجاج ختم ہو جائے گا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اگر آئی ایس آئی ہم پر نظر رکھے گی تو پھر دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر نظر کون رکھے گا۔‘ واٹر کینن سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ’زیادہ سے زیادہ ہم بھیگ جائیں گے، گر جائیں گے، تھوڑی چوٹیں لگیں تو کیا ہوگا۔‘ علیمہ خان نے کہا کہ ’ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے یہ گولیاں مار دیں، اگر عمران خان کے لیے جان دینی پڑی تو ہم جان دیں گے۔‘ رہنماؤں نے الزام لگایا کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ ان کے مطابق ’ہم احتجاج کر کے کوئی قانون نہیں توڑ رہے، مگر یہ لوگ مقامی اور عالمی قوانین توڑ رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام باہر آنے سے روکا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ ’عاصم لا‘ کے تحت ہو رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ