International

عمران خان کی آنکھ کا علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے: پاکستانی حکومت

عمران خان کی آنکھ کا علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے: پاکستانی حکومت

پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے اور اِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مزید لکھا کہ ’اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔‘ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے متحدہ محاذ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے عمران خان کے علاج کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپنا کرادر ادا کرنے کی اپیل کی۔ تحریکِ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی برادری اور سفارتی برادری کو پیغام بھیجا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ان کی بیٹوں سے بات ہوئی ہے اور وہ اب عمران خان کا فوری علاج شروع کیے جانے کی منتظر ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments