بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں اسپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرےحصے کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔ میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔ اداکار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان شیئر نہیں کیا ہے تاہم ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ادیوی شیش بھی فلم ’جی 2‘ کا حصہ ہیں، عمران ہاشمی نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت پر پریس نوٹ بھی جاری کیا تھا۔ عمران ہاشمی نے کہا تھا کہ فلم کے کہانی نے مجھے اس اسپائی تھرلر فلم کا حصہ بننے پر مجبور کیا، جاسوس فلموں کی لسٹ میں ایک بڑا اضافہ ہے۔ ادیوی شیش نے اس سے متعلق کہا تھا کہ میں عمران ہاشمی کی جی 2 میں شمولیت پر خوش ہوں، ان کی موجودگی سے فلم کو ایک نئی جہت ملے گی۔ جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے، جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
Source: Social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
سلمان خان 59 سال کے ہوگئے
کپل شرما، کمال رشید کو پیٹنے کیلئے دبئی میں میری رہائش گاہ پہنچا، میکا سنگھ
بھتہ خور سوکیش کا محبوبہ جیکولین فرنینڈس کو کرسمس پر انوکھا تحفہ
سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا انتقال، سلمان خان کی فلم 'سکندر' کا ٹیزر ملتوی
امیتابھ کی پوتی کے اسکول فنکشن میں شرکت، ابھیشیک کی ایشوریا کا دوپٹہ سنبھالے ویڈیو وائرل
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا