International

علی خامنہ ای کا قتل ایران کی خودمختاری و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین

علی خامنہ ای کا قتل ایران کی خودمختاری و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین

چین نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل پر ردعمل دیا اور اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ علی خامنہ ای کا قتل ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ اقدام یو این منشور اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی جائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments