International

علاقائی استحکام کے لیے سعودی عرب کے امارات کے ساتھ تعلقات ’انتہائی اہم‘ ہیں: سعودی وزیر خارجہ

علاقائی استحکام کے لیے سعودی عرب کے امارات کے ساتھ تعلقات ’انتہائی اہم‘ ہیں: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یمن سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انخلاء سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے ایک ’بنیادی پتھر‘ ہے جو علاقائی استحکام میں مددگار ثابت ہو گا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو پولینڈ کے دورے کے موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ’نقطہ نظر کا فرق‘ رہا ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے تعلقات ’انتہائی اہم‘ ہیں۔ شہزادہ فیصل نے مزید کہا کہ ’یہ علاقائی استحکام کا ایک اہم عنصر ہے اور اسی لیے مملکت ہمیشہ جی سی سی کے اندر ایک اہم شراکت دار کے طور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات رکھنے کی خواہشمند رہتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ظاہر ہے جب بات یمن کی آتی ہے تو وہاں نقطۂ نظر کا فرق موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اب یمن چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرا خیال ہے کہ اگر واقعی ایسا ہی ہے اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے معاملے کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے، تو سعودی عرب اس کی ذمہ داری سنبھالے گا۔‘ ’میرا خیال ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک بنیادی پتھر ثابت ہو گا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں اور نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفادات کے لیے کام کرتے رہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments