International

اعلیٰ درجے کے کئی فٹبالرز کو گرفتار کرنے کا حکم

اعلیٰ درجے کے کئی فٹبالرز کو گرفتار کرنے کا حکم

ترکیہ میں حکام نے اعلیٰ درجے کے فٹبالرز کو جوئے کی تحقیقات کے لیے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز نے 46 افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جن میں اعلی درجے کے کلبوں کے 29 فٹبالرز، کلب کے صدور، مبصرین اور دیگر شامل ہیں۔ یہ حکم اندرونی بیٹنگ کی وسیع تحقیقات کے حصے کے طور پر دیا گیا ہے جس نے ملک کی پروفیشنل فٹ بال لیگز کو تباہ کر دیا ہے۔ استنبول میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ گرفتار کھلاڑیوں میں سے 27 پر اپنی ٹیموں کے میچوں پر شرط لگانے کا شبہ تھا۔ ان میں سے ایک میتیحان بالتاکی بھی ہیں جو ترک چیمپئن گالاتاسرائے کے لیے کھیلتے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں انہیں بیٹنگ اسکینڈل پر نو ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments