Entertainment

عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟

عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ کے ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ اور جینیفر لوپیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی عالمی برتری ثابت کردی، وہ سنیما اور اداکاری کے ساتھ اب سوشل میڈیا پر بھی بااثر شخصیت بن گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ڈوین جانسن اور جینیفر لوپیز جیسی بین الاقومی شخصیات کو انفلوئنسر مارکیٹنگ پلیٹ فارم پر پیچھے چھوڑ کر خود کو منوالیا ہے۔ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی اداکاری، برانڈ پروموشن کے ذریعے متاثر کررہی ہیں، اُن کے فیشن اور فلاحی کام بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نظر آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی 31 سالہ اداکارہ اپنی اثر پذیری کے لحاظ سے 28 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ زیندایا سے پیچھے ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 180 ملین ہے۔ عالیہ بھٹ دنیا بھر میں پہلی بھارتی شخصیت ہیں، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 86 ملین سے زائد ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments