ایرانی تیل پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے سپلائی میں خدشات بڑھنے لگے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا اور فی بیرل 62.58 ڈالر کا ہوگیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ تیل معاہدے کی تفصیلات بتا دیں۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، سینیٹ ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا وینزویلا میں پہلا قدم استحکام، دوسرا بحالی اور تیسرا مرحلہ تبدیلی کا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مادورو کے قریبی حلقے کے وہ افراد، جنھوں نے ملک کی قیادت سنبھال لی ہے، ان کے مطالبات پر تعاون نہیں کرتے تو وینزویلا کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں کی جائیں گی۔ ان مطالبات کا زیادہ تر محور وینزویلا کے تیل کے حصول پر ہے۔ ریپبلکن صدر نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے خام تیل کے 5 کروڑ بیرل تک صاف کر کے فروخت کرے گا، جب کہ بدھ کے روز بھی امریکی افواج وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لیتی رہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ