سنگاپور: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے اشارے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4.8 فیصد کمی سے94.27 ڈالرپر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ دیکھی گئی، لندن برینٹ خام تیل اکیس فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 94 ڈالر ستائیس سینٹ پر آگیا۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی تقریبا اکیس اعشاریہ پانچ فیصد کمی کے ساتھ نوے ڈالر ستائیس سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل ایک سو انیس ڈالر سے اوپر اور امریکی خام تیل ایک سو انیس ڈالر پچاس سینٹ پر تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خبروں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ دوسرے جانب صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اب اپنی تکمیل کو پہنچ گئی ہے، جس کے بعد سپلائی لائنز میں بہتری کی امید پیدا ہوئی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں اور صدر ٹرمپ کے دعوے کے مطابق ایران کے خلاف عسکری اہداف مکمل ہو جاتے ہیں، تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید مستحکم یا کم ہو سکتی ہیں، جس کا فائدہ براہِ راست صارفین کو پہنچے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ