International

عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت بلند ترین سطح پر

عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت بلند ترین سطح پر

ماسکو : عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت گزشتہ سال نومبر کے بعد پہلی بار 65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر برینٹ خام تیل کے مارچ 2026 کے فیوچرز کی قیمت نومبر 18، 2025 کے بعد پہلی مرتبہ 65 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ماسکو وقت کے مطابق دن 12 بج کر 35 منٹ پر برینٹ آئل کی قیمت 1.85فیصد اضافے کے ساتھ 65.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو بعد ازاں 12 بج کر 50 منٹ پر برینٹ خام تیل کی رفتارِ اضافہ کچھ سست ہوئی اور قیمت 1.82 فیصد اضافے کے ساتھ 65.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ دوسری جانب امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے فروری 2026 میں ڈیلیوری والے فیوچرز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 2 فیصد بڑھ کر 60.67 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بارکلیز بینک نے اپنے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ ہمارے نقطہ نظر سے، ایران میں جاری بد امنی نے تیل کی قیمتوں میں جیو پولیٹیکل رسک پریمیم کی مد میں تقریباً 3 سے 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ کی نظریں وینزویلا سے خام تیل کی اضافی سپلائی کے امکانات پر بھی لگی ہوئی ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کراکس حکومت 5کروڑ بیرل تک وہ تیل امریکہ کو فراہم کرنے والی ہے جو اس وقت مغربی پابندیوں کا شکار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments