عالمی بینک نے پاکستان کے لیے کثیر سالہ پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دی ہے. اس کا مقصد ملک میں معاشی استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق یہ رقم پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈیولپمنٹ — ملٹی فیز پروگرامٹک اپروچ کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک کی فنانسنگ ممکن ہو سکتی ہے۔ منظور شدہ رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر وفاقی پروگراموں کے لیے جبکہ 10 کروڑ ڈالر سندھ میں ایک صوبائی پروگرام کی معاونت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے کہا ہے کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ملکی وسائل کو بہتر انداز میں متحرک کرنا اور انہیں مؤثر اور شفاف طریقے سے استعمال کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام کو حقیقی فوائد پہنچ سکیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ملٹی فیز پروگرامٹک اپروچ کے تحت عالمی بینک وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ کے ساتھ مل کر ایسے عملی نتائج کے حصول پر کام کر رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان میں سکولوں اور صحت کے مراکز کے لیے زیادہ قابلِ اعتماد فنڈنگ، منصفانہ ٹیکس نظام اور فیصلہ سازی کے لیے مضبوط ڈیٹا شامل ہے، جبکہ سماجی اور ماحولیاتی ترجیحی سرمایہ کاری کے تحفظ اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ